بھٹکل:2؍ جنوری (ایس اؤ نیوز)01-01-2020کو 18سال کے ہونے والے نوجوانوں اور مستقبل کے رائے دہندگان کو ووٹر لسٹ میں شامل کئے جانے کےلئے جنوری کی 6،7،8تاریخ کو رجسٹریشن پروگرام منعقد کیاجارہاہے۔ جن کی بھی عمر 18 سال پوری ہوگئی ہے وہ انٹرنیٹ کے ذریعے یا راست طورپر فارم نمبر 6کو حاصل کریں اور پُرکرنےکے بعد ضروری دستاویزات کے ساتھ نزدیکی پولنگ آفیسر (بی ایل اؤ) کے ذریعے لازماً رجسٹریشن کروانے کی تحصیلدار نے اپیل کی ہے۔
تحصیلدار کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق تحصیلدار نے تعلقہ کے سبھی پی یوکالجوں کے پرنسپال ، پرائیویٹ تعلیمی اداروں ، بی ای اؤ اور تعلقہ سطح کے تمام افسران کو سرگرمی کےساتھ حصہ لیتے ہوئے رجسٹریشن پروگرام کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔
